بجلی کے تمام ڈبل سورس کنکشن 1 ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیسکو نے تمام ڈبل سورس کنکشن 1 ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت کر دی۔
لیسکو حکام کے مطابق سرکاری گھروں سمیت پرائیویٹ آبادیوں سے بھی ڈبل سورس کنکشن ہٹائے جائیں گے، ڈبل سورس کنکشن جانی حادثے کا باعث بنتا ہے۔
لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں ڈبل سورس کنکشن سے لائن مین جانی حادثے کا شکار ہوا،لیسکو حکام کے مطابق آئندہ ڈبل سورس کنکشن سے حادثہ ہوا تو ایکسیئن اور ایس ڈی او نوکری سے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ایم این ایز اور رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع
لیسکو حکام کے مطابق کوئی کتنا بڑا افسر کیوں نہ ہو ڈبل سورس کنکشن استعمال نہیں کر سکتا، صرف ہسپتال، گورنر ہاؤس اور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کو خود مختار فیڈر پر ڈبل سورس کی اجازت ہے۔