پرنس رحیم آغا خان کے اعزاز میں صدر مملکت کا عشائیہ، وزیراعظم ، افواج کے سربراہ بھی شریک ہوئے

May 21, 2026 | 00:11:AM
 پرنس رحیم آغا خان کے اعزاز میں صدر مملکت کا عشائیہ، وزیراعظم ، افواج کے سربراہ بھی شریک ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے امام پرنس کریم آغا خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے امام پرنس رحیم آغا خان کا امامت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

اس سے پہلے پرنس رحیم آغا خان آج پاکستان کے دورہ کے لئے راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس پہنچے تو  صدر آصف علی زرداری نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ  نور خان ایئر بیس پر جا کر پرنس رحیم آغا خان پنجم کا پرتپاک استقبال کیا۔

پرنس رحیم آغا خان پنجم نے فروری 2025 میں اپنے والد ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال کے بعد اسماعیلی مسلم کمیونٹی کی 50ویں امام کی حیثیت سے قیادت سنبھالی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: پرنس رحیم آغا خان پاکستان پہنچ گئے، صدر زرداری کا پرتپاک استقبال 
پرنس رحیم آغا خان ایوان صدر پہنچے تو  مسلح افواج کے چاق و چوبند دستےنےانہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ اس کے بعد پرنس رحیم آغا خان نے صدر آصف علی زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے خصوصی ملاقات  کی۔
اس ملاقات کے دوران صدر مملکت نے آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی  دنیا بھر میں اور پاکستان میں صحت، تعلیم اور  کمیونٹی کی فلاح کےدیگر شعبوں میں طویل خدمات کو سراہا ۔
صدر آصف علی زرداری نے مرحوم پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان میں ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بعد میں وفود کی سطح پرمذاکرات ہوئے ۔
صدر مملکت کی جانب سے اسماعیلی کمیونٹی کے امام کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
عشائیہ میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوئے ۔
سینیٹ کے چئیرمین یوسف رضا گیلانی، قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ  وفاقی وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ اور سفارتی برادری کے کئی نمائندوں نے بھی ایوانِ صدر کے عشائیہ میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج ایک بار پھر غیر معمولی الرٹ پر، آئل مارکیٹ امن کیلئے پرامید