وفاقی حکومت نے4 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے ،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) وفاقی حکومت کی جانب سے4 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل ڈاکٹر محمد فاروق حسن کو ڈیپوٹیشن پر اینیمل ہسبینڈری کمشنر تعینات کیا گیا تھا،۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کراچی محمد رضوان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ و کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔میڈیکل افسر محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر محمد اخلاق کی خدمات پولی کلینک اسلام آباد کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔ اس کےعلاوہ خپرنسپل محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا مسٹریس عندلیب کی خدمات فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:استغفراللہ۔۔سوزوکی کار سے مرد اور عورت کی برہنہ لاشیں برآمد