طلباء کیلئے بڑی خوشخبری ،فارن سکالرشپ پر ڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریا جا سکیں گے

Jun 21, 2025 | 15:15:PM
 طلباء کیلئے بڑی خوشخبری ،فارن سکالرشپ پر ڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریا جا سکیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے طلبا کو لیپ ٹاپ سکیم کے بعد ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی ۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ اب پنجاب کے طلباء فارن سکالرشپ پر ڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریا جا سکیں گے جہاں جنوبی کوریا کی نمبر ون رینکنگ والی تنگوان یونیورسٹی طلباء کو 2 سالہ ڈپلومہ کروائے گی۔

ڈپلومہ مکمل کرنے کے بعد کوریا کی جانب سے پرکشش تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش بھی کی جائے گی۔  جنوبی کوریا میں ڈپلومہ کے دوران بھی طلباء اچھی تنخواہ پر ملازمت کر سکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: تیل ، گھی کی قیمتوں میں 50 روپے تک اضافہ

 کورین یونیورسٹی طلباء کو ویلڈنگ، الیکٹریکل، آٹو موبائل انجینئرنگ، سافٹ وئیر، فوڈ، بیوٹی اور سوشل ورک سمیت دیگر ڈپلومہ کورسز کروانے کے حوالے سے پنجاب اور کوریا کے مابین ایم او یو کر لیا گیا۔ کورین یونیورسٹی طلباء کو 70 فیصد سکالرشپ پر ڈپلومہ کورسز کروائے گی۔

 رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ کوریا میں داخلہ لینے کیلئے کورین زبان سیکھنا ضروری ہے۔ اس ضمن میں پنجاب کے ہر ضلع میں کورین لینگویج سنٹر بھی بنائے جائیں گے۔

 کوریا نے پنجاب کی 20 طالبات کو مکمل سکالرشپ بھی آفر کی ہے جس کے مطابق کوریا لاہور کالج فار وویمن اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی 20 طالبات کو مکمل سپانسر کرے گا۔ پنجاب کے طلباء کیلئے فارن سکالرشپ کے مزید مواقع بھی جلد لا رہے ہیں۔