ڈاکٹروں کی لاپرواہی۔بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگاڑ دیا

Jun 21, 2022 | 13:45:PM
 ڈاکٹروں کی لاپرواہی۔بھارتی اداکارہ کا چہرہ بگاڑ دیا
کیپشن: اداکارہ کا چہرہ بگاڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹرز نے بالی ووڈ اداکارہ سواتی ستیش کے دانتوں کی  غلط سرجری نے ان کا چہرہ بگاڑ دیا۔
 ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سواتی ستیش نے درد سے نجات حاصل کرنے کی خاطر روٹ کینال سرجری کروائی لیکن ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث درد سے نجات تو نہ ملی بلکہ ساتھ ساتھ ان کا چہرہ بھی سوجن کے باعث بگڑ گیا۔


سوشل میڈیا پر سواتی کی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سرجری کے بعد اداکارہ کے ہونٹ، منہ اور ناک کافی حد تک سوج گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ نےعمران خان کو بڑی دعوت دیدی

اداکارہ سواتی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ چہرہ چند گھنٹوں میں ٹھیک ہوجائے گا لیکن سرجری کے 20 دن گزرنے کے بعد بھی صحیح نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈینٹل کلینک کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے قتل کا منصوبہ۔ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا