عمران خان کے قتل کا منصوبہ۔ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

Jun 21, 2022 | 12:44:PM
 عمران خان کے قتل کا منصوبہ۔ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قتل سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے افغانستان کے ایک قاتل کی خدمات حاصل کی ہیں، جو ممکنہ طور پر حملہ کرسکتا ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق دہشت گرد، سابق وزیر اعظم عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔خیبر پختونخوا کے ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی ہے کہ سی ٹی ڈی نے تھریٹ الرٹ 18 جون کو جاری کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسے خفیہ رکھا جائے اور سوشل میڈیا پر اسے لیک نہ کیا جائے۔ 

مذکورہ تھریٹ الرٹ کے متن کا اشتراک مختلف فورمز پر کیا گیا ہے جس کے مطابق افغانستان کے ایک قاتل کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ عمران خان کو ٹارگٹ کرے۔ جب کہ قاتل نے یہ ذمہ داری دوسروں کے سپرد کی تھی۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تھریٹ الرٹ کے تناظر میں سابق وزیر اعظم کی سیکورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ نےعمران خان کو بڑی دعوت دیدی

پی ٹی آئی رہنماء فیاض الحسن چوہان نے ٹوئٹ کیا تھا کہ رپورٹس ہیں کہ ایک دہشت گرد کو عمران خان کو ٹارگٹ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جب کہ پی ٹی آئی کے ایک ورکر نے ایسی ہی بات کی کہ قاتل نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں ایک گھر بھی حاصل کرلیا ہے۔ 

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی رہنما ان خدشات کا اظہار کرچکے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کے لیے ایک ٹارگٹ کلر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔ تاریخ کا اعلان کردیا گیا