انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔  تاریخ کا اعلان کردیا گیا

Jun 20, 2022 | 19:34:PM
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔  تاریخ کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: انگلینڈ کا دورہ پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ  اور انگلش بورڈ کے درمیان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کی تصدیق ہو گئی۔

کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق  انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبرکے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے اور سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات ۔ تحریک انصاف کے باغی رکن کو گرین سگنل مل گیا

یادرہے پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔سیریز کے لیے میچزلاہور،راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پرغور کیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرخزانہ نے غریب عوام کو خوشخبری سنا دی