انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، ای سی بی وفد کو سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی

Sep 14, 2026 | 15:44:PM
انگلینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان، ای سی بی وفد کو سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انگلینڈ کی  ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ لاہور اور راولپنڈی کا دورہ کرے گی۔

دورے کے پیش نظر ٹیم کے سکیورٹی سٹاف نے محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کیا۔

ہوم سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سکیورٹی امور پر بریفنگ دی۔

 اجلاس میں پولیس افسران، ڈی سی لاہور، ڈی سی راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی بھی شریک ہوئے۔

ہوم سیکرٹری نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو چار درجاتی سکیورٹی حصار فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:زمبابوے:ٹی ٹونٹی کپتان سکندر رضا ون ڈے ٹیم کے کپتان بن گئے