فیروز خان کا معروف اداکارہ حرا مانی کے لیے اہم انکشاف

Jun 21, 2021 | 18:05:PM
 فیروز خان کا معروف اداکارہ حرا مانی کے لیے اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک)اداکار فیروز خان کا معروف اداکارہ حرا مانی کے لیے اہم انکشاف ،ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک صاف دل کی کچی سی لڑکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیروز خان نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں اپنی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق باتیں کی وہیں دوسرے فنکاروں سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


فیروز خان کا  کہنا تھا کہ ’انہوں نے حرا مانی کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا ہے پھر بھی وہ  ان  کے ساتھ بہت انسیت رکھتے ہیں، انہیں حرا مانی سے بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔

پرو گرا م کے دوران حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ’حرا مانی مشہور اداکارہ ہونے کے سبب بھی نخرے نہیں کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کو ایک مرتبہ پھر نشانے پر رکھ لیا