سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کو ایک مرتبہ پھر نشانے پر رکھ لیا

Jun 21, 2021 | 17:24:PM
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ایمن خان کو ایک مرتبہ پھر نشانے پر رکھ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ایمن خان کو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین نے نشانے پر رکھ لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایمن خان نے حال ہی میں متعارف کروائے گئے اپنے پرفیوم برانڈ کی مارکیٹنگ کے لیے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جس میں وہ اپنے پرفیوم کی قیمت کے حوالے سے بتا رہی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پرفیوم کی قیمت 4950 روپے ہے جو سستا اور ہر کسی کی پہنچ میں ہے۔


پروگرام کا یہ مخصوص کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کافی گردش کررہا ہے اور پرفیوم کے سب کی پہنچ میں ہونے کا دعویٰ اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا ہے۔

کوئی ایمن کے اس بیان پر تنقید کر رہا ہے تو کسی نے ان کا خوب مذاق اڑایا۔ایک صارف نے سوال کیا کہ اگر یہ سستا ہے تو پھر مہنگا کیا ہوگا؟ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے لگا سستا 500 تک کا ہوگا۔ہادی بن فراز نامی صارف کا کہنا تھا کہ 5000 میں ایک غریب کے گھر کا راشن آکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اد ا کارہ سا رہ خا ن نے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خو شخبری شیئر کر دی