اد ا کارہ سا رہ خا ن نے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خو شخبری شیئر کر دی

Jun 20, 2021 | 21:16:PM
 اد ا کارہ سا رہ خا ن نے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خو شخبری شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں اپریل سے جاری تھیں۔
تفصیلات کے مطابق مداحوں کے طویل انتظار کے بعد سارہ خان اور فلک شبیر نے سوشل میڈیا  پر شیئر کی گئی پوسٹس میں اس خوشخبری کی تصدیق کردی۔

اس سے قبل فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ کی ایسی مبہم ویڈیوز شیئر کی گئیں، جن میں اداکارہ کو بعض طبی پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ سارہ خان کو کن مسائل کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

مداحوں کے انتظار کے بعد آخر کار اب سارہ خان اور فلک شبیر نے تصدیق کردی ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔سارہ خان نے انسٹاگرام پر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ بھا رت میں امید سے تھی۔۔بو لڈ ادا کا رہ متھیرا کا انکشاف