ڈرامہ’’میرے پاس تم ہو‘‘میری فلم سے کاپی کر کے بنایا گیا؟سید نور کاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکاراور’’شومین آف لالی ووڈ‘‘ سید نور نے مقبول ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
سیدنورنے ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی مقبول ڈرامہ سیریل’’ میرے پاس تم ہو‘‘میری فلم کی نقل ہے،ماضی کی انکی ایک فلم بالکل اسی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک عورت زیورات اور پیسے کی لالچ میں آکر اپنے شوہر کو چھوڑ دیتی ہے مگر آخر میں دھوکا کھاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لِپ فلرز ختم کروانے پر عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا، ویڈیو وائرل
سید نور نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اس فلم کا نام ’’زیور‘‘ ہے جس میں ریما خان، بابر علی، جان ریمبو، صاحبہ اور شاہد نے اداکاری کی تھی جبکہ وہ خود اس کے ہدایتکار اور رائٹر تھے،یہ فلم 1998میں ریلیز ہوئی جبکہ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی کہانی اس فلم کی کہانی سے انسپائر ہے۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘کو پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں پسندکیاگیاتھاجسے خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا تھا۔