لِپ فلرز ختم کروانے پر عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید کا لپ فلرز ختم کروانےکے باعث چہرہ بگڑگیاجس کی ویڈیوبھی انہوں نے شیئرکردی ہے۔
معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور منفرد فیشن سینس کے لیے مشہور عرفی جاوید نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا کہ انہوں نے اپنے لپ فلرز ختم کروالیے ہیں،ویڈیو میں ان کے ہونٹ سوجے ہوئے دکھائی دیئے جس کے بعد یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔
عرفی جاوید نے بتایا کہ ان کے فلرز’’اپنی جگہ سے ہٹ گئے تھے‘‘اس لیے انہوں نے انہیں حل کروانے کا فیصلہ کیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں عرفی نے لکھا کہ’’یہ فلٹر نہیں ہے، میں نے اپنے فلرز ختم کروادیئے ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ خراب ہوچکے تھے، میں دوبارہ فلرز لگواؤں گی، مگر قدرتی انداز میں۔‘‘
عرفی جاوید نے اس عمل کو’’تکلیف دہ‘‘قرار دیتے ہوئے مداحوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی بیوٹی ٹریٹمنٹ کے لیے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں،یہ بہت اہم ہے کہ آپ کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس جائیں۔
عرفی جاوید کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی ہے اوران کے مداحوں کی جانب سے ان کی ہمت کو سراہا جارہاہے کیونکہ ایسے ٹریٹمنٹ تو آج کل سب اداکار کرواتے ہیں مگر اس طرح سے پوسٹ کوئی نہیں کرتا اور نہ ہی قبول کرتے ہیں کہ انہوں نے خوبصورتی کیلئے کوئی ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ کاڈرائیور اور ملازمہ کیلئے 50،50 لاکھ روپے تحفہ
دہلی کے فورٹس ہسپتال کی ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر رشمی شرما کابیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کہناہے کہ اگر تجربہ کار ڈاکٹر سے فلر نکلوایا جائے تو یہ زیادہ تکلیف دہ نہیں ہوتا، لپ فلرز دراصل ہائیلورونک ایسڈ کے مالیکیولز ہوتے ہیں جو جسم میں قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں،انہیں ختم کرنے کے لیے ہائیلورونائیڈیس نامی انزائم استعمال ہوتا ہے جو محفوظ اور مؤثر ہے۔