عالیہ بھٹ کاڈرائیور اور ملازمہ کیلئے 50،50 لاکھ روپے تحفہ

Jul 20, 2025 | 21:27:PM
 عالیہ بھٹ کاڈرائیور اور ملازمہ کیلئے 50،50 لاکھ روپے تحفہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز ) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نہ صرف اپنی فلموں اور اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، بلکہ اپنے نرم دل اور سخی مزاج کی وجہ سے بھی مداحوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سال 2019 میں عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے قریبی ملازمین ’’ ڈرائیور سنیل اور گھریلو ملازمہ امول‘‘ کو ایسا تحفہ دیا جس نے سب کو حیران اور متاثر کر دیا۔ اداکارہ نے دونوں کو پچاس پچاس لاکھ روپے دیے تاکہ وہ اپنا ذاتی گھر خرید سکیں۔

یہ دونوں افراد 2012 سے عالیہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور اداکارہ انہیں صرف ملازم نہیں بلکہ اپنے خاندان کا حصہ سمجھتی ہیں۔ عالیہ کا ماننا ہے کہ جو لوگ آپ کے ساتھ برسوں وفاداری اور محنت سے کام کرتے ہیں، ان کی زندگی سنوارنے میں مدد دینا ایک انسان کا فرض ہے۔

عالیہ بھٹ کے اس عمل کو سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ عالیہ نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔

یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب کسی کے پاس اختیار اور وسائل ہوں، تو وہ دوسروں کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن سکتا ہے  بالکل ویسے ہی جیسے عالیہ بھٹ بنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرداخلہ محسن نقوی افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے