شنیرا اور ان کی بیٹی وسیم اکرم کےبغیر عیدالاضحیٰ منانے پر مجبور 

Jul 21, 2021 | 10:16:AM
شنیرا اور ان کی بیٹی وسیم اکرم کےبغیر عیدالاضحیٰ منانے پر مجبور 

(24نیوز)سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی شنیرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔شنیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی بیٹی عائلہ کے ہمراہ اپنی خوبصورت سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ دونوں مُسکرا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی گئی ہے۔سابق کپتان کی اہلیہ نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ’عید مبارک! خاص کر اُن لوگوں کو، جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اہلخانہ سے دور اکیلے رہنے پر مجبور ہیں۔

شنیرا کی انسٹاگرام اسٹوری دیکھنے کے بعد واضح ہورہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر اُنہیں اپنے شوہر وسیم اکرم کی یاد بہت ستا رہی ہے۔

خیال رہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کی بارڈرز بند کی ہوئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    پاکستان میں ٹک ٹاک ایک بار پھر بلاک