امریکا نے کارروائی کی تو ایسا نقصان دیں گے جو تاریخ میں یاد رہے گا: محسن رضائی

Aug 28, 2026 | 08:50:AM
امریکا نے کارروائی کی تو ایسا نقصان دیں گے جو تاریخ میں یاد رہے گا: محسن رضائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا نے کارروائی کی تو ایسا نقصان دیں گے جو تاریخ میں یاد رہے گا۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران کیخلاف جارحیت پر امریکی مفادات کو نشانہ بنائیں گے، ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں، واشنگٹن مذاکرات میں دھوکا دے چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی، ایران کی شرائط پوری ہونے کے بعد ہی آبنائے ہرمز کھولی جائے گی۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پہلے ایران کی شرائط پوری کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔