پاکستان میں ٹک ٹاک ایک بار پھر بلاک

Jul 21, 2021 | 09:16:AM
 پاکستان میں ٹک ٹاک ایک بار پھر بلاک

(24نیوز)ملک بھر میں مشہور  لپ سنکنگ ایپ، ٹک ٹاک ایپ اور ویب سائٹ تک رسائی کو پھر بلاک کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

 اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ  کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔خیال رہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور  ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:    براڈ پیک سر کرنیوالا کوہ پیما واپسی پر چوٹی سے گر کر جانبحق