اسلام آباد: سابق سفارتکار کی بیٹی قتل

Jul 21, 2021 | 09:10:AM
اسلام آباد: سابق سفارتکار کی بیٹی قتل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کےعلاقے ایف 7فورمیں سابق سفارت کار کی بیٹی  کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع  کے مطابق نور مقدم نامی لڑکی کے گلے کو تیز دھار آلے سے کاٹا گیا، لڑکی کے قتل کے الزام میں موقع پر موجود ظاہر جعفر  نامی لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سفارت کار شوکت قدم کی بیٹی کے قتل کی اطلاع پولیس کو سیکیورٹی گارڈ نے دی،  مقتولہ نور مقدم کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہملزم دماغی توازن خراب ہونے کے باعث مینٹل ہسپتال میں داخل تھا۔مینٹل ہسپتال کا عملہ نوجوان کو پکڑنے پہنچا تو کمرہ اندر سے لاک تھا۔مینٹل ہسپتال کے عملے نے لاک توڑا تو لڑکی کا گلہ کاٹا ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے،نمازکے اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملکی سلامتی کی دعائیں