سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 89 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی

Jan 21, 2026 | 10:10:AM
سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 89 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اشرف خان) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار427 کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوشوارے جمع کروانے پرکے پی اسمبلی کے 3 اراکین کی رکنیت بحال

100 انڈیکس میں تیزی کے بعد مندی کارجحان دیکھاگیااورکاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 171 پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کے بعد100 انڈیکس 171 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 88 ہزار 449 کی سطح پر آگیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند سطح 1 لاکھ 89 ہزار 523 اورکم ترین سطح 1 لاکھ 88 ہزار 449 رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔