گوشوارے جمع کروانے پرکے پی اسمبلی کے 3 اراکین کی رکنیت بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے تین معطل اراکین اسمبلی کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے بعد بحال کردی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بحال ہونے والوں میں جنرل نشست پر پی کے بیالیس ایبٹ آبادایک سے منتخب نذیراحمد عباسی اور پی کے 54 مردان ایک کے زر شید خان شامل ہیں،مخصوص نشست پر منتخب سید سونیا شاہ کی ممبر شپ بھی گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن کو چاہیے وہ مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی پیشکش قبول کرے: رانا ثناء اللہ
الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشورے بروقت جمع نہ کرنے پر کے پی اسمبلی کے اٹھائیس اراکین کی ممبر شپ معطل کی تھی جس میں چوبیس مرد اراکین اور چار خواتین شامل تھیں ۔
اب مزید پچیس اراکین اسمبلی نے ابھی گوشوارے جمع کرانے ہیں اس وقت تک ان کی اسمبلی رکنیت معطل رہے گی ۔