ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں 17 دن باقی رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر )ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں اب صرف 17 دن باقی رہ گئے۔
ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کر رکھی ہے جبکہ ٹیکس گزاروں کو آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر بروقت اپنے سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی کی گئی ہے۔
ایف بی آرکے مطابق ٹیکس گزار 30 ستمبر تک اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔
ٹیکس گزاروں کو آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر گوشوارے جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ 30 ستمبر کے بعد گوشوارے جمع کروانے والے ٹیکس گزاروں کو مقررہ قوانین کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے عمل کی بھی نگرانی جاری ہے،ٹیکس گزار ایف بی آر کے آن لائن نظام کے ذریعے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی بڑھتی قیمتیں،موٹرسائیکل سواروں کو ریلیف دینے پر غور
ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو بروقت گوشوارے جمع کرانے اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ 30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے ٹیکس گزاروں کو قانونی و مالی اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔