اپوزیشن کو چاہیے وہ مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی پیشکش قبول کرے: رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نےکہاہے کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی آفر قبول کرے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ مذاکرات شروع کرنے ہیں تو پہلے بانی سے ملاقاتیں شروع کرائی جائیں، ہم نے اپوزیشن کو کئی بار کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے بیٹھیں، ملاقاتوں سے ہی ملاقاتیں شروع ہوں گی۔
انہوں نے کہاکہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے بغیر ایوان چل نہیں سکتا، یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر میں رابطہ نہیں تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، امریکا اور چین کی جانب سے سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ افسوس
اس سوال پر کہ ایم کیو ایم برہم ہے کہ ہمیں وزیر اعظم کی طرف سے مشاورت میں شامل نہیں کیا جاتا؟ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میں جن ملاقاتوں میں موجود رہا،ایم کیو ایم نے تو وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، اگر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو ہم نظرثانی کرلیں گے ، کراچی کے سانحہ پر ہر پاکستانی کو دکھ ہے۔