وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کا چہرہ سنوارنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترقیاتی عمل میں حادثات سے بچنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں، انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرز میں بھی سٹریٹ لائٹ مہیا کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنرزسے خطاب کرتے ہوئے کہا، ہر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے کھودے گئے گڑھوں کو ارد گرد تار لگا کر کسی حادثہ کا امکان ختم کیا جائے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ ہر سڑک پر مین ہول کا لیول ایک ملی میٹر بھی بلند نہیں ہونا چاہیے تاکہ لوگ ٹھوکر لگنے سے نہ گریں۔
مریم نواز شریف نے ہدایت کی ، پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا معیار یکساں ہونا ضروری ہے۔ فٹ پاتھ اورسڑکوں کے اطراف میں یکساں طرز اور کلر کی ٹائلیں لگائی جائیں۔ ہر شہر میں گرین بیلٹ اور گرین سپیس بنائی جائے۔
انہوں نے کہا، کسی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت ایک ہی یوٹیلیٹی کوریڈور بنایا جائے تاکہ پورا محلہ نہ کھودنا پڑے۔ بجلی کے پول سڑک کے اطراف بالکل کنارے سے باہر لگائے جائیں۔ بیوٹی فی کیشن کے بعد بجلی کے تار اور دیگر وائر منظم انداز سے لگائی جائیں۔ بے ہنگم تاریں نہیں نظر آنی چاہئیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تحصیل ہیدکوارٹرز میں بھی سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں۔
مریم نواز شریف نے بتایا کہ پلاسٹک نما میٹریل کے یکساں بنے ہوئے نئے مین ہول کے ڈھکن لارہے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ فٹ پاتھ کی سائیڈ پر رنگ کرنے کی بجائے پیلے اور کالے پتھر لگائے جائیں۔
مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ مختلف علاقوں میں اوپن ایئر جم، واکنگ ٹریک اور انٹرٹینمنٹ مرکز بنائے جائیں۔ حکومت کو عوام کی ضرورت کا مکمل احساس ہے، ماحول کو بہتر بنائیں گے۔ اوپن ایئر میں بینچ لگا کر ساتھ ساتھ چھوٹا سا فوڈ کورٹ بھی بنا دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : روس میں برف باری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
مریم نواز شریف نے کہا، نجی اور سرکاری عمارتوں کے فائر سیفٹی سسٹم کا آڈٹ کرایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا، عوام کی سہولت کیلئے اربوں روپے لگائے جار ہے ہیں۔ اس تمام انویسٹمنٹ کا عوام کو پورا فائدہ پہنچنا چاہئے۔
مریم نوازشریف نے تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے اوور ہیڈ برجز کے نیچے صفائی، گرین بیلٹ اورپلے ایریاز بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اوور ہیڈ برج اور انڈرپاسز کی سجاوٹ کا حکم بھی دیا۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر پراجیکٹ کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔
مریم نواز نے تمام ہائی ویز پرمسافروں کی سہولت کے لئے '' واش رومز'' کا پلان طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ ہر سیوریج اور ڈرینج پراجیکٹ کے لئے کھدائی کے بعد سڑکوں کی تعمیر اور بحالی مکمل کرنے میں کوئی غفلت اور کوتاہی نہ کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانٹیرنگ کے لئے ہرڈی سی آفس میں کنٹرول روم اور مینجمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔
انہوں نے پی ڈی پی فیز ون کے پراجیکٹس میں شفافیت سے 28کروڑ روپے کے فنڈز کی بچت ہونے پر خوشی اور اطمنان کا اظہار کیا،
یہ بھی پڑھیں : 8فروری کے احتجاج کی کال واپس نہیں ہوگی: محمد زبیر
اس میٹنگ مین بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا پہلا فیز کامیابی سے مکمل، دوسرے فیز پر کام جاری ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 7شہروں میں 23 ارب 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی پراجیکٹ جاری ہیں۔
سرگودھا، ڈی جی خان، گجرات، جھنگ میں سیوریج، ڈسپوزل، ڈرینج، واٹرسٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔ جہلم، حافظ آباد اور اوکاڑہ میں ٹرنک سیوریج، نئے ڈسپوزل اور بارشی پانی کے نکاس کے لئے ڈرینج بنیں گے۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے لئے 526 مشینری یونٹ مہیاکیے جائیں گے
فیز ٹو میں 8شہروں میں سیوریج، ڈرینج اور واٹر ٹینک اور دیگر ترقیاتی پراجیکٹ مکمل ہوں گے