روس میں برف باری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور میں آج منگل کے روز دھوپ چمکی تو شہریوں نے سویٹر اتار دینے میں ہی عافیت سمجھی لیکن دنیا کے بہت سے حصوں میں صورتحال لاہورکے برعکس ہے، وہاں برفباری کے پرانے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔
روس میں سردی ہمیشہ ہی بہت ہوتی ہے لیکن حالی ہدنوں مین تو وہاں برف اتنی گری کہ ساٹھ سال پرانے ریکارڈ بھی برف کے نئے ڈھیروں میں دب گئے۔ عمارتوں مین آنے جانے کے راستے برف نے مسدود کر دیئے اور کھلی جگہوں پر کھڑی کارین برف کے پہاڑوں کے نیچے غائب ہو گئیں۔
رشئین میڈیا مین رپورٹ ہوا ہے کہ روس کے جزیرہ نما کامچاتکا میں برف باری کا 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
روس کے مشرقی علاقے جزیرہ نما کامچاتکا میں برف باری اتنی زیادہ ہوئی کہ زندگی سچ مچ منجمد ہو کر رہ گئی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شدید برف باری کے باعث کئی میٹر بلند برفانی تودے بن گئے جن نتیجےمیں عمارتوں کے داخلی راستے بند ہو گئے اور گاڑیاں مکمل طور پر برف میں دب گئیں۔
حکام کے مطابق جمعے کے روز عمارتوں کی چھتوں سے گرنے والی برف تلے دب کر 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے پہلے 15 دنوں میں بعض علاقوں میں 2 میٹر سے زائد برف پڑ چکی ہے جبکہ دسمبر میں مجموعی طور پر تقریباً 3.7 میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی تھی۔
کامچاتکا سے سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑیاں کئی میٹر برف کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔ متعدد علاقوں میں شہریوں کو اپنی رہائشی عمارتوں کے داخلی راستے تک پہنچنے کے لیے خود برف ہٹا کر راستے بنانے پڑے۔
روسی میڈیا پر جاری ویڈیوز میں شہریوں کو ٹریفک سگنلز کے برابر اونچے برفانی تودوں پر چلتے دکھایا گیا ہے جبکہ سڑکوں کے کنارے کئی میٹر بلند برف کے ڈھیر دکھائی دیتے ہیں۔