فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم المنائی کے اعزاز میں عشائیہ 

Dec 21, 2025 | 15:24:PM
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم المنائی کے اعزاز میں عشائیہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس میں امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں مقیم المنائی کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سالانہ بین الاقوامی سائنسی کانفرنس کی اختتامی تقریب کے موقع پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کی،سابق وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بطور چیف گیسٹس شرکت کی۔
عشائیہ کی تقریب میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسر عامر زمان خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، سابق وائس چانسلرز ایف جے ایم یو پروفیسر شمسہ ہمایوں، پروفیسر شیریں خاور،سابق پرنسپلز پروفیسر عبدالمجید چودھری، پروفیسر اکبر چودھری، پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر وارث فاروقہ، پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر زہرہ خانم، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، پرنسپل آرمی ڈینٹل کالج پروفیسر ناصر سلمان،پرنسپل ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری پروفیسر طیب عباس ، ایسوسی ایشن آف فاطمہ جناح اولڈ گریجویٹس سے ڈاکٹر منیرہ احمد، ڈاکٹر مہ لقا رانا اور ڈاکٹر تسنیم عامر، ڈاکٹر تحریم فاطمہ، پروفیسر اصغر نقی،پروفیسر آفتاب چوہدری،پروفیسر مختار حسن رندھاوا،سنڈیکیٹ ممبر سید فرخ علی شاہ، مانک شیر ادریس تارڑ، شہزاد مغل،پروفیسر راشد محمود، پروفیسرمنیر سلیمی، پروفیسر اعجاز حسین، پروفیسر اسماء ملک،ڈاکٹر اعجاز احمد شیخ ،پبلک،پرائیویٹ اور افواج پاکستان سے ملحقہ طبی تعلیمی اداروں کے سربراہان، پرنسپلز اور پروفیسرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
علاوہ ازیں امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ سےآنے والے ممتاز ماہرینِ طب،جن میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی گریجویٹس ڈاکٹر وردہ طارق شفیع، ڈاکٹر رشیدہ قاضی، ڈاکٹر اُم ایمن، ڈاکٹر فوزیہ رانا، صدر (FJMCAANA) ڈاکٹر عمبرین چوہدری، ڈاکٹر فضا رفیق، ڈاکٹر فوزیہ انور، ڈاکٹر نغمانہ باجوہ، ڈاکٹر رافیہ قطب، ڈاکٹر آمنہ بٹر، ڈاکٹر شہناز خان، ڈاکٹر شاہین میاں، ڈاکٹر صائمہ عباس ، صدر (FJMU-UK Alumni) ڈاکٹر عمارہ سہیل ، ڈاکٹر سدرہ حسن ، ڈاکٹر سجل الماس ، ڈاکٹر عائشہ طارق ، ڈاکٹر منزہ زاہد ، ڈاکٹر صائمہ رفیق ، ڈاکٹر قراۃ العین جبکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج المنائی ایسوسی ایشن برطانیہ سے ڈاکٹر تابندہ دوگل ، KEMCAANA کے صدر ڈاکٹر دانش بھٹی، سابق صدر ڈاکٹر فتح شہزاد، ڈاکٹر اطہر احمد سعید ، AIMCAANAسے ڈاکٹر نسرم اقبال سمیت مقامی و بین الاقوامی طبی ماہرین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈنمارک میں 400 سال بعد خط رسانی بند کرنے کا اعلان
اس موقع پر پروفیسر منزہ اقبال،پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، ڈینز پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر بلقیس شبّیر، پروفیسر محمد ندیم، پروفیسر عالیہ زاہد، پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا اور پروفیسر تسکین زہرہ نے بطور ممبرز آرگنائزنگ کمیٹی خدمات سر انجام دیں۔
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے چیف گیسٹس سمیت تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہااور فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی المنائی ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئےکہاکہ المنائی ایسوسی ایشنز بیرون ملک میں پاکستانی سفیر کا کردار ادا کرتی ہیں۔
پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ پروفیسر خالد مسعود گوندل بہترین شخصیت کےمالک ہیں، انہوں نے ہیلتھ ریفارمز کے موضوع پر شاندار بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک اس وقت مضبوط ہوتا ہے جب ادارے مضبوط ہوں، اس کامیابی میں فیکلٹی نے بھرپور تعاون کیا، پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ہر ادارے میں بطور سربراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
ڈاکٹر اقرار احمد خان نے پروفیسر خالد مسعود گوندل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بین الاقوامی کانفرنس کو مثالی قرار دیااور مستقبل میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پروفیسر عامر زمان خان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی متحرک قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
پروفیسر محمود ایاز نے المنائی ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے سالانہ بین الاقوامی سائنسی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور انکی ٹیم کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے اختتام پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔