ذکر اس وقت کا جب عائشہ ٹک ٹاکر نہیں تھیں۔۔اہم انکشا فا ت ۔۔ویڈیو وا ئرل

Aug 21, 2021 | 17:34:PM
 ذکر اس وقت کا جب عائشہ ٹک ٹاکر نہیں تھیں۔۔اہم انکشا فا ت ۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 400 درندوں کی جانب سے ہراسگی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاک سٹار عائشہ اکرم کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رپورٹر عائشہ اکرم سے ٹک ٹاک کے بارے میں سوال کرتی ہے، جس کے بارے میں عائشہ کا کہنا تھا کہ میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں، کیونکہ اس ایپ کی وجہ سے لڑکیاں جو گھروں میں بیٹھی تھیں وہ بھی باہر نکل آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان واقعہ۔۔ متاثرہ لڑکی کا ساتھی کے ہمراہ ایساویڈیو پیغام کہ آپ کے بھی آنسو نکل جا ئینگے

انہوں نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے انہوں نے کئی لوگوں کی طلاقیں ہوتی دیکھیں، ٹک ٹاک کی وجہ سے زندگیاں خراب ہوتی دیکھیں، اسی لئے انہیں لگتا ہے کہ ٹک ٹاک کو بہت جلد بند ہو جانا چاہیئے، انہوں نے مزید کہا کہ میرے بس میں ہو تو میں آج ہی ٹک ٹاک بند کرادوں۔

یہ بھی پڑھیں:جیمز با نڈ کی فلم نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو کب ریلیز کیا جا ئے گا ۔۔اعلان کر دیا گیا

یا د ہے کہ یہ وہی عا ئشہ اکر م ہیں جو بعد میں اپنی ٹک ٹا ک ویڈیو ز اپ لو ڈ کر تی رہیں۔اور حالیہ مینار پا کستان وا قعہ کے بعد سو شل میڈیا پر نظرآئیں۔

یہ بھی پڑھیں:مینار پاکستان پر ہراسانی کا سامنا کرنے والی لڑکی کہاں جا ب کر تی ہے۔۔مز ید اہم انکشافات