گانے’’یاعلی ‘‘سے مشہور گلوکار کی موت کیسے ہوئی؟وزیراعلیٰ آسام کا اہم انکشاف

Sep 20, 2025 | 15:04:PM
گانے’’یاعلی ‘‘سے مشہور گلوکار کی موت کیسے ہوئی؟وزیراعلیٰ آسام کا اہم انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ فلم’’ گینگسٹر‘‘ کے گانے’ ’یا علی‘‘ سے مشہور ہونےوالے گلوکار زوبین گارگ کی موت کے حوالے سے وزیراعلیٰ آسام نے اہم انکشاف کردیا۔
بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کا کہنا ہے کہ زوبین سنگاپور میں بغیر لائف جیکٹ کے اسکوبا ڈائیونگ کر رہے تھے، گلوکار نے پہلے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ دوسری بار سمندر میں جاتے وقت لائف جیکٹ موجود نہیں تھی جو ان کی موت کا سبب بنا۔ 


وزیراعلیٰ آسام کے مطابق موت سے قبل گلوکار کی ویڈیو میں یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری مرتبہ ڈائیو کے دوران انہوں نے لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون پھر ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے
معروف گلوکار کا پوسٹ مارٹم آج کیا جائے گا جس کے بعد ان کی موت کی اصل وجہ کا تعین ہوسکے گا۔ آسام میں زوبین گارگ کی موت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ گلوکار زوبین گارگ گزشتہ روز سنگاپور میں اسکوبا ڈائیونگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہو گئے تھے۔