شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون پھر ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سُپراسٹارز شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون پھر ایک ساتھ سکرین پر دکھائی دیں گے۔
فلم’’کالکی 2898 اے ڈی‘‘ کے سیکوئل سے نکلنے کے بعد دپیکا پڈوکون نے اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان کردیا جو شاہ رخ خان کی فلم’ ’کنگ‘‘ہے۔

دپیکاپڈوکون نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کے ساتھ دل کو چھو لینے والا پیغام بھی شامل ہے، پوسٹ کے ساتھ تصویر بھی شیئرکی گئی ہے جس میں دپیکا نے شاہ رخ خان کا ہاتھ پکڑا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ پہلی بار کام کیا تھا۔
دپیکاپڈوکون نے کیپشن میں لکھا کہ تقریباً 18 سال پہلے ’’اوم شانتی اوم‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے مجھے سب سے پہلا سبق سکھایا تھا کہ فلم بنانے کا تجربہ اور جن لوگوں کے ساتھ آپ اسے بناتے ہیں وہ اس کی کامیابی سے کہیں زیادہ اہم ہوتے ہیں،میں اس سے مکمل طور پر متفق ہوں اور اس سبق کو اپنے ہر فیصلے میں اپنایا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی چھٹی فلم ایک ساتھ بنا رہے ہیں۔
دپیکاپڈوکون کی یہ پوسٹ اگرچہ ایک اعلان کے طور پر تھی لیکن اسے ’’کالکی 2898 اے ڈی ‘‘کے جاری تنازع کے جواب کے طور پر سمجھا جارہاہے ، ’’کالکی 2898 اے ڈی ‘‘کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اعلان کیاگیاتھاکہ دپیکا پڈوکون فلم کے سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گی۔