سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ,بیمار اور کمزور رانو کو پہلے اسلام آباد اور پھر گلگت بھیجا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اقصی شیخ) وزیر اعلی سندھ کےحکم پر کراچی کے چڑیا گھر میں رانو نامی مادہ ریچھ کی منتقلی کے معاملات سندھ محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ وائلڈ لائف وزیر اعلی سندھ نے رانو کی منتقلی کے احکامات جاری کر دئیے،۔گا، سیکرٹری محکمہ وائلڈ لائف حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ رانو ریچھ کو "بلیک بئیر" نامی ری ہیبیلیٹیشن سینٹر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ ری ہیبیلیٹیشن سینٹر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے تحت کام کرتا ہے- محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق رانو ریچھ کو دو مرحلوں میں منتقل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں رانو کو ری ہیبیلیٹیشن سینٹر منتقل کیا جائے گا، رانو کی دیکھ بھال کے لئے ڈپٹی کنسرویٹر رینک کا ایک افسر تعینات کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں رانو کو منسٹری اف کلائمیٹ چینج کے تعاون سے گلگت بلتستان کے قدرتی ماحول میں منتقل کیا جائے گا۔
محکمہ وائلڈ لائف کا مزید کہنا ہے کہ رانو ایک طویل عرصے تک قید رہی ہے اور کھلے ماحول میں رہنے کے لئے ابھی تیار نہیں،ابتدا میں رانو کی دیکھ بھال کے لئے سول سوسائٹی اور منسٹری اف کلائمیٹ چینج کی مدد سے گلگت بلتستان میں پنجرہ بھی تیار کیا جائے گا،رانو کی منتقلی تک محکمہ وائلڈ لائف کا کنسرویٹر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ، گلگت بلتستان کے محکمہ جنگلات اور محکمہ کلائمیٹ چینج حکومت پاکستان سے رابطہ میں رہے گا-
یہ بھی پڑھیں: ٹِک ٹاک نے کروڑوں پاکستانی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں