ایک دن میں 1 لاکھ 26 ہزار لائف سیورز؛ پنجاب نے نیا اعزاز حاصل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری) ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے پنجاب بھر میں پاک لائف سیور پروگرام کے تحت شہریوں کو زندگی بچانے کی عملی تربیت دینے کی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک ہی روز 1 لاکھ 26 ہزار 284 شہریوں نے تربیت حاصل کی۔
ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کا عملی تربیت حاصل کرنا عالمی اعزاز ہے۔ انہوں نے تاریخی مہم میں تعاون کرنے پر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو سی پی آر اور بلیڈنگ کنٹرول کی تربیت فراہم کی گئی، ضلع لیہ 10 ہزار 183 شہریوں کو تربیت دے کر پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ملتان 6 ہزار 244 شہریوں کے ساتھ دوسرے اور خانیوال 6 ہزار 11 شہریوں کی تربیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں 17 دن باقی رہ گئے
ڈاکٹررضوان نصیر نے تمام ضلعی ریسکیو افسران اور لائف سیور انسٹرکٹرز کو کامیاب مہم پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں زندگی بچانے کی بنیادی تربیت دینا معاشرے کیلئے انتہائی اہم اقدام ہے۔