ڈی جی خان: این اے 185 کے ضمنی الیکشن کی سکروٹنی کا عمل مکمل
کیپشن: الیکشن کمیشن لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 185 کے ضمنی الیکشن کی سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیاگیا۔
ضمنی الیکشن کے انتخابی عمل حصہ لینے کیلئے18 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہوئے ۔
امیدواران میں اسامہ عبدل کریم، اللہ بخش، انس اور سردار دوست محمد خان کھوسہ شامل ہیں۔فہرست میں سردار محمد خان لغاری، سردار جمال خان لغاری اور سہیل مہر الدین کے نام بھی شامل ہیں۔فہرست کے دیگر امیدواران میں سید عبدال علیم، ظفر بشیر، عبدالعزیز بلوچ ،عمر عادل ،محمد راشد پٹافی، محمد شفیق خان، محمد لطیف ،محمود قادر خان ، مرید حسین، نواب محمد علی فیصل صدوزی اور ہمایوں رضا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی؛فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، مقتولین کا تعلق کس جماعت سے تھا؟جانیے