کراچی؛ ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
کیپشن: کرائم سین،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ دو بجے کے قریب پیش آیا،ایس ایس پی سینٹرل کاکہنا ہے کہ دو نامعلوم مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے، دونوں مقتولین کا تعلق مذہبی جماعت سے بتایا جاتا ہے، موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے، تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر