شیخ رشید کا لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان

Oct 20, 2021 | 21:26:PM
لال حویلی کو یونیورسٹی کادرجہ
کیپشن: راولپنڈی میں واقع لال حویلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں ملٹی پرپز اکیڈمک ہال کا افتتاح کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں جو بھی پلاٹ خالی نظر آئے وہاں کالج اور یونیورسٹیز بنائیں، ان شاءاللّٰہ راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو بھی مستقبل میں یونیورسٹی کا درجہ دیں گے، بچیوں کو باہر کی ٹاپ یونیورسٹی سے تعلیم دلانے کے لیے لال حویلی کردار ادا کرے گی۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ بچیوں کے کالجز میں ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے، کوئی بچی ایک کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر پیدل نہیں جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:تھامس ویسٹ افغانستان کے لیے نئے امریکی سفیر مقرر