آئی ایم ایف سے مذاکرات ۔۔۔شوکت ترین کا دورہ برطانیہ ملتوی

Oct 20, 2021 | 20:07:PM
شوکت ترین ، دورہ اعلان
کیپشن: شوکت ترین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے کی وجہ سے برطانیہ کا دورہ ملتوی کردیا۔

 ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کو لندن پہنچنا تھا اور ایک تقریب سے خطاب بھی کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق امریکا میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی میٹنگز کے سبب واشنگٹن میں شوکت ترین کا قیام طویل ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر شوکت ترین امریکا سے پاکستان واپس آتے ہوئے لندن میں مختصر قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگالی بچے کی شاندار بولنگ ۔۔۔شین وارن نے ویڈیو شیئر کردی