بنگالی بچے کی شاندار بولنگ ۔۔۔شین وارن نے ویڈیو شیئر کردی

Oct 20, 2021 | 18:19:PM
شین وارن کو بنگالی بولر بھا گیا
کیپشن: شین وارن ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین کو بنگالی بچے کی بولنگ بھا گئی ۔شین وارن نے بنگالی بچے کی شاندار بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔
تفصیلات کے مطابق شین وارن نے سوشل میڈیا پر ایک  بچے کی بولنگ کی ویڈیو شیئر کی ہے بچے کی اسپین بولنگ اپنے سےبڑے بلے بازوں کو پریشان کررہی ہے ۔ 

 لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن بنگلادیشی بچے کی بولنگ سے متاثر ہوگئے، انہوں نے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردی۔ 

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شین وارن نے بچے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’زبردست! یہ وڈیو مجھے ابھی بھیجی گئی ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ بچہ کتنا اچھا ہے، یہ کون ہے؟، یہ بہت ہی اعلیٰ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ایسی زبردست بولنگ جاری رکھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، ایک دن میں بڑا اضافہ