آسمان پر قدرت کا شاندار شاہکار،خلاباز کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

Aug 24, 2026 | 10:58:AM
آسمان پر قدرت کا شاندار شاہکار،خلاباز کی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود خلاباز نے زمین کے بالائی کرہ ہوائی میں پیدا ہونے والے قدرتی روشنیوں (ارورہ) کے مظاہرے، یعنی شمالی روشنیوں (انوار قطبی) کا ایسا نظارہ اپنے کیمرے میں قید کیا جو شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

خلائی اسٹیشن سے لی گئی اس ویڈیو میں زمین کے بالکل اوپر چمکدار سبز اور ہلکی جامنی رنگت کی رقص کرتی ہوئی لہریں اور روشنیاں واضح طور پر دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ دلکش ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئی، اور صارفین نے اسے ’قدرت کا سب سے شاندار شاہکار‘ اور ’حیرت انگیز قدرتی منظر‘ قرار دیا۔

یہ قدرتی چمکدار روشنیاں اس وقت بنتی ہیں جب سورج سے آنے والے چارج شدہ ذرات زمین کے مقناطیسی میدان اور فضا میں موجود گیسوں (آکسیجن اور نائٹروجن) سے ٹکراتے ہیں۔

جس سے فضا میں سبز اور سرخ رنگ کا حسین منظر پیدا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹیکنالوجی کا کمال،صرف 3 منٹ میں موبائل چارج