کورونا سے ہلاک ہونے والے میاں بیوی نے اپنے آخری الفاظ میں کیا کہا؟جانیے

Oct 20, 2021 | 20:00:PM
کورونا،ہلاک،میا ں بیوی،آخری الفاظ
کیپشن: کورونا سے ہلاک ہونیوالے میاں بیوی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں کورونا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شادی شدہ جوڑے کے آخری الفاظ نے سب کو  آبدیدہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورجینیا کے علاقے وڈبرج کے رہائشی پانچ بچوں کے والدین کیون مچم اور ان کی اہلیہ مسٹی مچم نے کورونا کا بہت علا ج کروا یا مگردونوں پندرہ روز کے وقفے سےجان لیوا بیماری کوویڈ کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

کیون انتقال سے پہلے اپنے بچوں کے لئے پریشان تھا مگر اس سے بھی بڑھ کر اسے ویکسین نہ لگوانے کا افسوس تھا جس کا اظہار اس نے اپنی والدہ کو کئے گئے آخری فون میں کیا ۔ انتقال کرنے والے جوڑے کے لئے گوفنڈ می پیج قائم کیا گیا جس میں ایک ہفتےکے اندر اندر22 ہزار ڈالر جمع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آگئی۔۔ دوشیزہ کا ریلوے سٹیشن پر دلکش رقص۔۔ویڈیو وا ئرل