حسان نیازی پر کوئی تشدد نہیں ہونا چاہئے،تفتیش قانون کے مطابق ہونی چاہئے، اسلام آباد ہائیکورٹ

Mar 20, 2023 | 19:33:PM
حسان نیازی پر کوئی تشدد نہیں ہونا چاہئے،تفتیش قانون کے مطابق ہونی چاہئے، اسلام آباد ہائیکورٹ
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق حسان نیازی کی بازیابی سے متعلق کیس میں آئی جی اسلا م آباد کے نمائندے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حسان نیازی پر کوئی تشدد نہیں ہونا چاہئے،تفتیش قانون کے مطابق ہونی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں حسان نیازی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، آئی جی اسلام آباد کے نمائندے اور حسان نیازی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے،پولیس نے کہاکہ ہم کل حسان نیازی کو عدالت پیش کر دیں گے، وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ پولیس کی جانب سے کسٹوڈیل ٹارچر کا خدشہ ہے، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم آرڈر کر دیتے ہیں پولیس کوئی قانون کی خلاف ورزی نہ کرے۔
عدالت نے فیصل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ریمانڈ کیلئے پیش کریں گے تو وہاں دفاع میں بات کر لیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آبادکے نمائندے کو ہدایت کی کہ حسان نیازی پر کوئی تشدد نہیں ہونا چاہئے،تفتیش قانون کے مطابق ہونی چاہئے، وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ ایسی خفیہ ایف آئی آر موجود ہے جس کا عدالت میں پہلے ذکر کیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ملزم ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے اس کا مطلب نہیں کہ حقوق چھینے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد، قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کے تحصیل حویلیاں سمیت10 افراد جاں بحق