’وی پیک آبووو‘مایا علی اور بلال اشرف کی ویڈیو وائرل

Mar 20, 2023 | 13:03:PM
 ’وی پیک آبووو‘مایا علی اور بلال اشرف کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی صفِ اوّل کی اداکارہ مایا علی ایک سال کے بعد ٹی وی پر دوبارہ اپنے ڈرامے ’یونہی‘ کے ساتھ دھوم مچائے ہوئے ہیں،اپنی جاندار اداکاری سے اپنے فالوورز کو سحر میں مبتلا کیے ہوئے ہیں ۔ مایا علی  کے مقابل بلال اشرف اداکاری کر رہے ہیں۔

ڈراما سیریل یونہی اصل میں مایا کی مایا نگری ہے جہاں وہ تضادات سے بھرپور معاشرتی رویوں پر سوال اٹھاتی ہیں۔اس ڈرامے میں وہ کنیز فاطمہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ کردار پاکستان کے باہر مقیم ہے اور وہ پاکستان اپنے رشتے داروں سے ملنے کے لیے آتی ہیں۔

کنیز فاطمہ یا کِم کا یہ کردار پاکستان میں موجود معاشرتی تضادات پر سوال اٹھاتا ہے۔ لوگوں کے قول و فعل میں موجود تضادات کو اجاگر کرتا ہےاور دقیانوسی سوچ پر اگر ضرب نہیں تو کچوکے ضرور لگاتا ہے۔

اتوار کے روز ڈرامہ ’یونہی ‘کی ساتویں قسط نشر ہوئی ،ساتویں قسط کو ڈرامہ ناظرین نے بے حد پسند کیا ۔اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے ساتھی اداکار بلال اشرف کے ساتھ گاڑی میں موجود ہیں ۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’وی پیک آبووو‘بول رہے ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

انسٹا گرام صارفین نے اسے بے حد پسند کیا ہے ۔