بیٹی نے ہاتھوں میں جان دی۔خودکشی کرنیوالی سب انسپکٹر کے والد نے اہم بات بتا دی

Mar 20, 2022 | 12:41:PM
رحیم یارخان ، شوہر کے جھگڑوں ، تنگ آکر خود کشی کرنے والی سب انسپکٹر میری روز ،والد کابیان 
کیپشن:  سب انسپکٹر میری روز کے والد (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رحیم یارخان میں شوہر کے جھگڑوں سے تنگ آکر خود کشی کرنے والی سب انسپکٹر میری روز کے والد کابیان سامنے آگیا،خودکشی کی صبح بیٹی اپنی ڈیوٹی پر گئی اور جلدی گھر آگئی، جب میں نے جلدی گھر آنے کی وجہ پوچھی تو بیٹی نے کہا کہ اُس کی طبیعت ٹھیک نہیں اور کچھ دیر سونا چاہتی ہوں۔ تھوڑی دیر بعد سب کچھ بدل گیا۔

نجی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں خاتون سب انسپکٹر میری روز کے والد کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میری بیٹی اوپر کمرے میں چلی گئی اور کچھ دیر بعد شور کی آواز آئی، میری روز نیچے آئی اور گِر گئی، اُس نے اپنی بیٹیوں کو گود میں لیا اور کہنے لگی کہ امّی، ابو مجھے معاف کردیں، خاتون سب انسپکٹر کے والد نے بتایا کہ اُس کے بعد میری روز کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئیں۔

میں نے اپنی بیٹی کے سُسرال والوں سے پوچھا کہ ایسا کیا ہوا تھا کہ میری بیٹی نے خودکشی کی جس پر اُنہوں نے یہی کہا کہ اُنہیں ایسی کوئی بات معلوم نہیں کہ جس سے اندازہ لگایا جاسکے کہ میری روز مشکل میں تھی،خاتون سب انسپکٹر کے والد نے کہا کہ میں اپنی بیٹی سے اُس کی خیریت دریافت کرتا رہا اور وہ یہی کہتی تھی کہ سب ٹھیک ہے، بیٹی نے بتایا تھا کہ بہت جلد اُس کا رحیم یار خان سے لاہور ٹرانسفر ہوجائے گا،میری روز کے والد نے بتایا کہ سب کچھ ٹھیک تھا تو اتنا بڑا اقدام اس نے کیوں اٹھایا۔ 

یہ بھی پڑھیں:ظلم کی انتہا۔سفاک باپ نے بیٹے۔ بہو اور پوتیوں کو زندہ جلادیا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی سب انسپکٹر میری روز نے شوہر  اور گھریلو جھگڑےسے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی تھی،پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، ان کی 2 بیٹیاں بھی ہیں،سب انسپکٹر میری روز کے شوہر دلاور لاہور میں پولیس میں انسپکٹر ہیں۔

 میری روز نے خودکشی سے قبل اپنی ڈریسنگ ٹیبل کے آئینے پر پیغام لکھا تھا جس میں اُنہوں نے اپنی والدہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’دعا کرنا میری جان سکون سے نکل جائے، میری بیٹیوں کی شادی کسی  ایسےانسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھاسکے‘‘ اور ان کو کبھی ماں کی کمی محسوس نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:آملیٹ بنانے سے انکار کیوں کیا؟ظالم شوہر نے بیوی کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے