سعودی عرب ۔۔کورونا پابندیاں ختم ، تعلیمی اداروں کی رونقیں بحال

Mar 20, 2022 | 09:42:AM
سعودی عرب کلاسروم
کیپشن: سعودی عرب سکول میں کلاس روم کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب کے تمام ریجن میں سماجی فاصلے کی پابندیاں ختم کرکے تعلیمی ادارے مکمل گنجائش کے ساتھ کھول دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صحت کمیٹی ’وقایہ‘ نے احتیاطی تدابیر کیساتھ اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کیں اورکلاس رومز میں تازہ ہوا کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے ، اسکول بسوں کو مستقل بنیادوں پرسینیٹائز کرنے کے عمل کی ہدایت کی گئی ہے، سعودی عرب کے اسکولوں میں صبح کی اسمبلی اور کینٹین کوبھی بحال کر دیا گیا ہے۔سماجی فاصلے کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد تعلیمی اداروں میں مکمل گنجائش کے ساتھ طلبہ کلاوسوں میں موجود ہوں گے۔
امورصحت کی کمیٹی کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے تمام سکولوں کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کی گئی تھیں جن پردوسرے سمسٹرکے اختتام سے قبل بھی عمل کیا جارہا تھا۔تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں کی جانب سے سکولوں کی نگرانی کے لیے مخصوص تفتیشی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو سکولوں کا دورہ کرکے احتیاطی تدابیرکے حوالے سے جائزہ لیں گی تاکہ اس امر کویقینی بنایا جاسکے کہ سکولوں کی عمارتوں میں صحت وسلامتی کے حوالے سے مقررہ تدابیر پرعمل کیاجارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش۔۔