ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش۔۔

Mar 19, 2022 | 15:14:PM
عجیب ، بچہ
کیپشن: ایک آنکھ والا بچہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یمن کے صوبے البیضاء کے شہر رداع میں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ایک آنکھ ہے۔ یہ عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا نادر واقعہ ہے۔

 ذرائع کے مطابق رداع شہر کے الہلال الطبی ہسپتال میں جنم لینے والے اس بچے کے چہرے پر ایک آنکھ کا سوراخ اور ایک بصری رگ تھی،یہ بچہ پیدائش کے چند گھنٹوں بعد فوت ہو گیا،

یمنی میڈیا نے مذکورہ بچے کی تصویر پوسٹ کی۔ ان کے مطابق تقریبا 5 صدیوں میں دنیا بھر میں صرف 6 بچے ایسے پیدا ہوئے جن کی ایک آنکھ تھی۔

خیال رہے کہ اس نوعیت کی پہلی پیدائش کا اندراج 1665ء میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر اسٹیٹ بینک نے بے گھر افراد کو خوشخبری سنا دی