موٹر ویز اور شاہراہوں پر حد رفتار دوبارہ بڑھا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) حکومتِ نے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر عارضی طور پر کم کی گئی حدِ رفتار دوبارہ برھا دی ہے۔
اب موٹرویز پر کاروں اور ہلکی گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے اور مسافر بسوں اور بھاری گاڑیوں کے لیے حدِ رفتار دوبارہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی۔
قومی شاہراہوں پر تمام اقسام کی گاڑیوں کے لیے پہلے مقرر کی گئی رفتار کی حد دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔
موٹروے پولیس نے شاہراہ استعمال کرنے والوں سے مقررہ حدِ رفتار اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کرپشن، غفلت، اختیار سے تجاوز پر لاہور ٹریفک پولیس کے تین اہلکار برطرف، کئی کو سخت سزائیں