کرپشن، غفلت، اختیار سے تجاوز پر لاہور ٹریفک پولیس کے تین اہلکار برطرف، کئی کو سخت سزائیں

Jun 20, 2026 | 21:50:PM
کرپشن، غفلت، اختیار سے تجاوز پر لاہور ٹریفک پولیس کے تین اہلکار برطرف، کئی کو سخت سزائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  لاہور کے  چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے  بدعنوانی، اختیارات سے تجاوز اور غفلت برتنے پر 3 ٹریفک وارڈنز کو  نوکری سے برطرف کر دیا۔

ایک ٹریفک وارڈن جبری ریٹائر، ٹریفک انسپکٹر کی تنزلی کر کے ٹریفک وارڈن بنا دیا گیا۔

ٹریفک پولیس  لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ  ٹریفک وارڈن مبین، فاروق اور عمران کو کرپشن، اختیار سے تجاوز اور ڈیوٹی میں غفلت  کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔

سی ٹی او کے حکم پر ٹریفک وارڈن علی کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے۔ 

ٹریفک انسپکٹر خادم کی ایک سال کیلئے تنزلی، ٹریفک وارڈن بنا دیا گیا۔ ٹریفک انسپکٹر خادم کا 3 سال تک انکریمنٹ بھی روکنے کا حکم دیا گیا۔