پیٹرول سستا ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،مزیدکمی کامطالبہ

Jun 20, 2026 | 10:48:AM
پیٹرول سستا ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا،مزیدکمی کامطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( افشاں رضوان)حکومت کی جانب سےپیٹرول سستا ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی پر عوام کا مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے ،ایک جانب شہری اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے موجودہ معاشی حالات میں بڑا ریلیف قرار دے رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف یہ مطالبہ شدت اختیار کر رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے بعد اشیائے خوردونوش، بجلی، گیس اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بادل پھرآئیں گے،گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی،الرٹ جاری

شہریوں کاکہناہے کہ پیٹرول توسستاہوگیا،اب جو اشیاء پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگی ہوجاتی تھی انہیں بھی سستاکیاجائے۔
شہریوں کاکہناہے کہ پیٹرول سستاہونے سے ریلیف ملے گا،حکومت پیٹرول 200سے250روپے لیٹر پرلائے ،جب پیٹرول مہنگاتھا توبچت نہیں ہوپاتی تھی۔