اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کااجلاس کل ترکیہ میں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس )اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کا 51 واں دو روزہ اجلاس کل ترکیہ میں منعقد ہو گا,پہلے روز اجلاس سے قبل فیملی فوٹو بنایا جاے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس کا آغاز کیمرون کے وزیر امور خارجہ لیجیونے مبیلا کے خطاب سے ہو گا,کیمرون کے وزیر امور خارجہ لیجیونے مبیلا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے گذشتہ 50ویں کونسل اجلاس کے چئیرمین ہیں۔
بیورو کے انتخاب کے بعد کونسل کی چئیرمین شپ کیمرون سے ترکیے کو منتقل کی جاے گی,ترکیہ وقت کے مطابق ساڑھے 11 بجے بطور 51 واں چئیرمین ترکیہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان خطاب کریں گے۔
گیمبیا کے وزیر خارجہ اور 15 ہویں اسلامی کانفرنس کے چئیرمین ممدو تنگارا اپنا بیان جاری کریں گے, سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اسلامی تعاون تنظیم سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحہ سعودی وزیر خارجہ کے بعدخطاب کریں گے, یو این آر ڈبلیو اے کے جنرل کمشنر فلپ لزارینی, اقوام متحدہ کے نمایندہ خصوصی برایے انسداد اسلاموفوبیا میگوائل اینگل موراٹینوز بھی اجلاس میں خطاب کریں گے۔
ظہرانے اور نماز کے وقفے سے قبل ترکیہ صدر رچپ طیپ اردوان بھی اجلاس سے خطاب کریں گے, دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے تک پہلے بند کمرہ ورکنگ سیشن کا انعقاد کیا جاے گا,اجلاس کے پہلے روز رات کو ترکیہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان شریک وزرائے خارحہ کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیں گے۔
اجلاس کے دوسرے روز صبح 9 سے شام 4 بجے تک دو مزید بند کمرہ ورکنگ سیشن کا انعقاد کیا جاے گا,اجلاس کے دوسرے روز مختلف حتمی دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے,دوسرے روز شام کو.ہی شریک وزرائے خارجہ باقائدہ قرارداد کے مسودے کی منظوری دیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر ترکیہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین براہیم طحی مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے, اجلاس کے پہلے روز او آئی سی رابطہ گروپوں کے اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔
وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے پہلے روز ہی او آئی سی آزادانہ مستقل انسانی حقوق کمشن اراکین کا انتخاب بھی کیا جاے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا