پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

Jun 20, 2025 | 22:57:PM
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، اسلام آباد سے این آئی ایچ کے مطابق بنوں میں 33 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 2025 میں اب تک ملک بھر سے 12 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔ 

این آئی ایچ کے مطابق سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ خیبر پختونخوا کو اب بھی پولیو کیلئے حساس علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر