23جون تک ملک بھر میں بارشیں،ایڈوائزری جاری 

Jun 20, 2025 | 21:24:PM
23جون تک ملک بھر میں بارشیں،ایڈوائزری جاری 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے20تا 23جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ 

ایڈوائزری کے مطابق20تا23 جون تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں بشمول گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور خبیر پختونخوا کے علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  

تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ب فارم اور شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر،بڑی تبدیلیاں کردی گئیں

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگر محفوظ جگہ پر پارک کریں۔

آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہذا محتاط رہیں۔ 

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ 

 عوام سے گزارش کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کو بڑا دھچکا،اہم شخصیت کا استعفیٰ آ گیا