چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی عہدے سے مستعفی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے قومی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے فرانس کو ہرا کر نیشنز کپ کے فائنل میں جگہ بنالی