وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا میں اصلاحات کا نفاذ، ب فارم اور شناختی کارڈ سے متعلق اہم تبدیلیاں

Jun 20, 2025 | 18:37:PM
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا میں اصلاحات کا نفاذ، ب فارم اور شناختی کارڈ سے متعلق اہم تبدیلیاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم نافذ کر دی ہیں جن کا مقصد شناختی نظام کو جدید، محفوظ اور جعل سازی سے پاک بنانا ہے، ان ترامیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے پہلے ہی دے دی تھی۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق ب فارم بنوانے کے لئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہو گا،3 سال تک کے بچوں کے لئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہو گی،3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہو گی، آئرِس سکین بھی لیا جائے گا،10 سے 18 سال کے بچوں کے لئے تصویر، بائیومیٹرک اور آئرِس سکین لازمی ہوں گے۔

NIC Rules Amendments Notification by Tufail Ahmad Hasanzai on Scribd


نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہر بچے کو الگ ب فارم جاری کیا جائے گا جس پر میعاد بھی درج ہو گی،پہلے سے بنے ہوئے ب فارم منسوخ نہیں کئے گئے، پاسپورٹ بنوانے کے لئے نیا ب فارم لازم ہو گا،جعلی اندراج کی روک تھام اور بچوں کی سمگلنگ کے موثر خاتمہ میں مدد ملے گی۔
فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو قانونی دستاویز کی حیثیت دے دی گئی ہے،درخواست دہندہ کو اس میں درج معلومات کی درستی کا اقرارنامہ دینا ہو گا،شہری اب صرف نادرا کے ریکارڈ کی بنیاد پر ایف آر سی حاصل کر سکیں گے،خاندان کے ان افراد کا اندراج بھی کرانا ہو گا جن کی تفصیلات ابھی تک جمع نہیں کرائی گئیں۔
ںوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہری موبائل ایپ یا نادرا دفتر کے ذریعے اپنے خاندانی کوائف کی درستی کرا سکیں گے،ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے مردوں کے خاندان کے مکمل کوائف ایف آر سی میں درج ہوں گے ،خواتین شناختی کارڈ پر اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرا سکتی ہیں،شناختی کارڈ کی ضبطی، تنسیخ اور بحالی کے کیسز کا فیصلہ 30 دن کے اندر ہو گا،نادرا نے بغیر چِپ والے کارڈ میں سمارٹ کارڈ کی بیشتر خصوصیات شامل کر دی ہیں ،یہ کارڈ سمارٹ کارڈ کے مقابلے میں کم فیس اور کم وقت میں جاری ہوں گے،بغیر چِپ والے کارڈ پر اردو کے ساتھ انگریزی کوائف بھی درج ہوں گے ،کیو آر کوڈ شامل ہو گا اور اس پر کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی،غلط معلومات پر کارڈ بنوانے والے افراد رضاکارانہ طور پر نادرا کو اطلاع دے سکتے ہیں جس پر انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا،شناختی کارڈ قواعد میں اہم اصطلاحات کی باقاعدہ تعریف بھی شامل کر دی گئی ہے ۔
تمام ریگولیٹری ادارے بائیومیٹرک کی تعریف اپنے قواعد میں شامل کرنے کے پابند ہوں گے، نادرا کے مطابق اصلاحات قومی سلامتی،عوامی خدمت اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں کمی کے باوجود بینکوں میں  ڈپازٹس کی شرح میں اضافہ جاری